وضو سے پہلے نیت کرنا

وضو سے قبل ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دل میں وضو کی نیت اس طرح کر لیں کہ میں اب وضو کرنا شروع کر رہا ہوں۔
وضو کی نیت کر لینے کے بعد بسم اللہ (اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں) پڑھنا سنت ہے۔
وضو - قدم بہ قدم

وضو سے قبل ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دل میں وضو کی نیت اس طرح کر لیں کہ میں اب وضو کرنا شروع کر رہا ہوں۔
وضو کی نیت کر لینے کے بعد بسم اللہ (اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں) پڑھنا سنت ہے۔

جب آپ کو وضو کرنا ہو تو آپ کو چاہیے کہ اپنے دل میں نیت کریں اور بسم اللہ پڑھیں اور اس کے بعد تین مرتبہ دونوں ہاتھوں کو پانی سے دھونا سنت ہے: اس طرح کہ پہلے دایاں ہاتھ دھوئیں اور پھر بایاں۔

کلی کریں(دائیں ہاتھ سے) کم از کم ایک مرتبہ اور زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ، دائیں ہاتھ سے پانی لیتے ہوئے۔

ناک میں پانی چڑھائیں(بائیں ہاتھ سے صفائی کرتے ہوئے) کم از کم ایک مرتبہ اور زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ۔
ناک میں پانی چڑھاتے وقت سیدھا ہاتھ استعمال کریں اور پھر ناک سے پانی جھاڑتے وقت بائیں سے صفائی کریں۔

چہرہ دھوئیں کم از کم ایک مرتبہ اور زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ، ایک کان سے دوسرے کان تک، پیشانی کے بالوں سے تھوڑی کے نیچے تک۔

دونوں بازو کم از کم ایک مرتبہ اور زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ دھوئیں، انگلیوں کے کناروں سے کہنی کے اوپر تک، پہلے دایاں اور پھر بایاں، اس کا اہتمام سے خیال رکھیں کہ کوئی حصہ خشک نہ رہ جائے۔

گیلے ہاتھوں سے سر کا ایک بار مسح کیجئے، ہاتھوں کو پیشانی کے بالوں سے سر کے پچھلے حصہ کی طرف لے جائیں اور پھر وہاں سے واپس لے آئیں۔ ایک بار کانوں کا مسح کریں، شہادت کی انگلیوں سے کانوں کے اندر کے حصے کو اور انگوٹھے سے کانوں کے پچھلے حصے کو صاف کریں۔

دونوں پاؤں کم از کم ایک مرتبہ اور زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ دھوئیں، انگلیوں کے کناروں سے ٹخنوں کے اوپر تک، پہلے دایاں اور پھر بایاں۔
پیروں کی انگلیوں کے درمیان بائیں ہاتھ کی چھنگلی (چھوٹی انگلی) سے صفائی کرنا سنت ہے۔

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک محمد ( صلی ﷲ تعالیٰ علیہ و سلم) ﷲ کے بندے اور رسول ہیں
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ